سرینگر// وزیراعظم نریندر مودی پیر کے روز گاندربل میں سونہ مرگ ٹنل کا افتتاح کیا۔
وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے سرینگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے، پھر ایئر فورس ہیلی کاپٹر کے ذریعے نیلگرڈ پہنچے۔ وہاں سے وہ گاگن گیر جائیں گے جہاں سونمرگ ٹنل کا افتتاح کیا جو سونمرگ کو سال بھر کی سیاحتی منزل بنا دے گی۔
افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر نتن گڈکری، وزیر مملکت جتیندر سنگھ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیراعلیٰ عمر عبداللہ بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم بعد میں سونمرگ میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے، جس میں سیکڑوں افراد برفباری کے باوجود شرکت کر رہے ہیں۔
وزیراعظم مودی نے زِیڈ-موڑ ٹنل کا افتتاح کیا، عوامی جلسے سے خطاب کریں گے