عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرو کے موقع پر دنیا بھر کے سکھوں کو مبارکباد دی۔اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں، مودی نے گرو نانک دیو جی کی تعلیمات کی لازوال مطابقت پر زور دیا۔
وزیر اعظم مودی نے کہا، شری گرو نانک دیو جی کی زندگی اور پیغام ابدی حکمت کے ساتھ انسانیت کی رہنمائی کرتا رہے گا۔ ہمدردی، مساوات، عاجزی اور خدمت کی ان کی تعلیمات بہت متاثر کن ہیں۔ ان کے پرکاش پروپر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ان کی دویہ جیوتی ہماری سرزمین کو ہمیشہ روشن رکھے۔
سکھ مت کے بانی گرو نانک دیو جی کو ان کی گہری روحانی تعلیمات اور سماجی انصاف، مساوات اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے انتھک کوششوں کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ ان کا آفاقی پیغام پوری دنیا کے تمام مذاہب اور ثقافتوں کو متاثر کرتا ہے۔
مودی نے گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرو کے موقع پر مبارکباد پیش کی