عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری کا کہنا ہے کہ رکن اسمبلی معراج ملک پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) لگانا جمہوریت پر حملہ ہے۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ یہ جمہوریت کے خلاف ہے اور جمہوری نظام میں ایسا نہیں ہونا چاہئے۔نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔انہوں نے کہاارکان اسمبلی نے سیشن کے دوران اپنے اپنے طریقوں سے اپنی اپنی باتیں رکھیں اور سرکار نے ان پر غور کیا، یہ ارکان اسمبلی کا حق ہے کہ وہ اسمبلی میں اپنی بات رکھیں۔ان کا کہنا تھاارکان اسمبلی کو بھی فکر ہے کہ لوگوں کے مسائل کو اٹھایا جائے اور ہماری بھی فکر ہے کہ ان مسائل کو حل کیا جائے۔
بی جے پی کی ایک راجیہ سبھا سیٹ حاصل کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر سریندر چودھری نے الزام لگایابی جے پی نے یہ سیٹ چوری کرکے حاصل کی، بی جے پی اصولوں کی بات کرتی ہے لیکن ان پر خود عمل نہیں کرتے ہے۔معراج ملک پر عائد پی ایس اے کے بارے میں انہوں نے کہامعراج ملک رکن اسمبلی ہیں، لوگوں نے ان کو چنا ہے، میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ ان پر پی ایس اے لگانا جمہوریت پر حملہ ہے۔ان کا کہنا تھاٹھیک ہے کہ ان کی زبان میں کچھ فرق ہوگا لیکن اس پرضلع مجسٹریٹ ان پر پی ایس اے عائد نہیں کر سکتا ہے، یہ جمہوریت کے خلاف ہے اور جمہوری نظام میں ایسا نہیں ہونا چاہئے۔
معراج ملک پر پی ایس اے لگانا جمہوریت پر حملہ ہے: سریندر چودھری