عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹھوعہ// پولیس نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ سے ایک پستول اور پانچ راوند برآمد کیے۔
حکام کے مطابق، خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس کی ایک ٹیم نے خانپور گاؤں کے ایک سنسان مقام پر ایک پیکٹ برآمد کیا اور اسے قبضے میں لے لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیکٹ سے ایک پستول اور پانچ گولیاں برآمد ہوئیں۔
پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔