غلام نبی رینہ
کنگن/ سونمرگ میں ایک یاتری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ۔سنیچرکودیر گئے شام ایک 41 برس کے یاتری بالاصاحب ولد مورہی ساکن کورولی پونا کو اچانک سینے میں درد محسوس ہوا اور غش کھاکر گرپڑا جس کے فورا بعد لواحقین نے اس کو علاج و معالجہ کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس سے مردہ قرار دیا ۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ مذکورہ یاتری کی موت دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہوئی ہے۔
سونمرگ میں دل کا دورہ پڑنے سے یاتری ازجان
