جموں میں پی ایچ ای ملازمین ،وکلاءکی مشترکہ احتجاجی ریلی

جموں//جموں میں محکمہ پی ایچ ای میں تعینات ڈیلی ویجروں اور وکلاءنے بدھ کے روز مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی جو مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے توے پل پر اختتام پذیر ہوئی۔
اس موقع پر بار ایسو سی ایشن کے ذمہ داروں اور پی ایچ ای ڈیلی ویجروں نے سرکار کو متنبہ کیا کہ وہ جلد ازجلد مانگوں کو پورا کریں بصورت دیگر احتجاج میں شدت لائی جائے گی۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ بدھ کے روز جموں میں محکمہ پی ایچ ای میں تعینات ڈیلی ویجروں اور وکلائ نے احتجاجی ریلی نکالی۔
انہوں نے بتایا کہ اپنے ہاتھوں میں ترنگا لئے مظاہرین مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے توے پل پر پہنچے اور وہاں دھرنا دیا۔
مظاہرین نے بتایا کہ سرکار کی جانب سے ان کی مانگوں کو پورا کرنے کی اور کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہیں۔
ان کے مطابق پچھلے کئی مہینوں سے ڈیلی ویجر نوکریوں کی مستقلی کے حوالے سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن سرکار ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایل جی انتظامیہ کو مانگوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے باوجود بھی انہیں پورا کرنے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
ان کے مطابق اگر سرکار نے جلد ازجلد ان کی مانگوں کو پورا نہیں کیا تو وہ پورے جموں میں احتجاجی مظاہروں میں شدت لائیں گے۔
دریں اثنا وکلائ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ایک ہی عمارت میں وکلا  کے لئے سبھی سہولیات میسر رکھنے کے حوالے سے ایل جی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ کئی ماہ کا عرصہ گزر گیا لیکن حکومت اس حوالے سے کچھ نہیں کر رہی ہیں۔