نیوز ڈیسک
نئی دہلی//سپریم کورٹ نے پیر کو NEET-PGکو ملتوی کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔جسٹس ایس رویندر بھٹ اور دیپانکر دتا کی بنچ نے NEET PG (2023 )کو ملتوی کرنے کی درخواستوں پر غور کرنے سے انکار کر دیا۔مختلف امیدواروں نے، جنہوں نے امتحان ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی ہے، شکایت کی کہ انہیں امتحانات کی تیاری کے لیے کم وقت مل رہا ہے کیونکہ ان کی انٹرن شپ جاری ہے۔ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایشوریہ بھاٹیہ نے کہا کہ تاریخوں کا اعلان چھ ماہ پہلے کیا گیا تھا۔نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشن (NBE) نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ شیڈول NBEMS کی ویب سائٹ پر 16 ستمبر 2022 کے نوٹس کے ذریعے مطلع کیا گیا تھا۔