عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی// لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کے اعلان سے قبل، مرکزی حکومت نے جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کی کمی کر دی ہے، نئی قیمتیں جمعہ سے پورے ملک میں لاگو ہوں گی۔
پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) اور کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں حالیہ کٹوتیوں کے ساتھ، یہ قیاس آرائیاں عروج پر تھیں کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، پٹرولیم کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا، “پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے کی کمی کر کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ کروڑوں خاندان کی فلاح و بہبود اور سہولت کاری ہمیشہ ان کا مقصد رہا ہے”۔