عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی طرف سے پیش کردہ 2025-26 کے عام بجٹ میں ذاتی انکم ٹیکس سے متعلق نئی تجاویز درج ذیل ہیں:
نئے انکم ٹیکس ڈھانچے میں، 12 لاکھ روپے تک کی سالانہ آمدنی پر صفر ٹیکس ہے اور اسٹنڈرڈ کٹوتی (75 ہزار روپے) شامل کرنے کے بعد متوسط طبقے کو 12.75 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر کوئی ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا۔
ٹیکس کی نئی شرحیں درج ذیل ہیں:
آمدنی کی حد…………….. ٹیکس کی شرح
0-4 لاکھ روپے …………….. کوئی ٹیکس نہیں۔
4-8 لاکھ روپے …………….05 فیصد
8-12 لاکھ روپے …………….10 فیصد
12-16 لاکھ روپے ………….. 15 فیصد
16-20 لاکھ روپے ………….. 20 فیصد
20-24 لاکھ روپے ………….. 25 فیصد
24 لاکھ روپے سے زیادہ …….30 فیصد