لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج جنرل زوراور سنگھ کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔اسی دوران لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ “دنیا کے عظیم ترین فوجی کمانڈروں میں سے ایک، جنرل زوراور سنگھ نے اپنی بے مثال بہادری اور فوجی حکمت عملی سے ملک کا سر فخر سے بلند کیا،وہ ہندوستان کی طاقت اور خود اعتمادی کا مجسمہ ہیں”۔اسی دوران لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں سے اپیل کی کہ جموں وکشمیر میں تعمیر و ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔