ٹول پلازہ بانہال پر مقامی لوگوں نے منیجر ٹول پلازہ کے نازیبہ سلوک اور نامعقول مانگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور منیجر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ منیجر ٹول پلازہ لامبر بانہال ٹول پلازہ بانہال پر تعینات مقامی ملازمین سے رات کیلئے لڑکیوں کی سپلائی کا مطالبہ کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹول پلازہ مینیجر کی اس حرکت کے خلاف مقامی ملازمین اور لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔