سابق وزیر اعلیٰ و چیئرمین ڈیموکریٹک آزاد پارٹی غلام نبی آزاد نے آج لوگوں سے نفرت کی سیاست کرنے والی جماعتوں سے ہوشیار رہنے و ہندو مسلم اتحاد کو قائم و دائم رکھنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ ہر فرقہ، خطہ کی یکساں تعمیر و ترقی، خوشحالی و سلامتی میرا بنیادی ایجنڈا ہے۔ اپنے قلیل سے عرصہ میں ،میں نے جموں و کشمیر کے ہر خطہ میں ورک کلچر کو فروغ دیا، ڈبل و ٹرپل شفٹوں میں بڑے بڑے تعمیراتی منصوبے مکمل کروائے۔ڈوڈہ ضلع کے بلاک کاہرہ و اخیار پور جکیاس میں عوامی میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے آزاد نے ان باتوں کا اظہار کیا۔
ویڈیو:اشتیاق ملک