Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینکشمیر

شیلنگ کے زخم ذہنوں پر باقی: اُوڑی میں خواتین و بچے شدید نفسیاتی دباو کے شکار

KU Admin
Last updated: July 12, 2025 2:33 pm
KU Admin
Share
3 Min Read
Women cry inside a damaged house after shelling from Pakistan side following Indian Army’s ‘Operation Sindoor’, in URI Baramulla district,on May 8 2025 (Photo: Aman Farooq/KU)
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک

سری نگر/شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبے اُوڑی میں مئی کے مہینے میں پاکستان کی جانب سے کی گئی شدید شیلنگ نے اگرچہ اب وقتی طور پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے، لیکن نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مقامی آبادی خاص طور پر خواتین و بچے اب بھی شدید نفسیاتی صدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ انکشاف ’انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیوروسائنسز‘ کشمیر کی ایک تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
انسٹی چیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے تحت چلنے والے چلڈرن گائیڈنس اینڈ ویل بینگ سینٹر کی ٹیم نے یونیسف اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے اُوڑی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہیں عام شہریوں میں شدید ذہنی دباؤ، پریشانی، نیند نہ آنا، اور بچوں میں خوف کی واضح علامات دیکھنے کو ملیں۔ ٹیم نے 3,600 سے زائد افراد کو فوری نفسیاتی امداد، دوائیں، مشورے اور ذہنی صحت سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔
رپورٹ کے مطابق، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے لائن آف کنٹرول کے قریب رہتے آئے ہیں، لیکن اس بار کی شیلنگ اتنی شدید اور غیر متوقع تھی کہ وہ مکمل طور پر بے خبر اور غیر محفوظ تھے۔ کئی گھر تباہ ہوئے، درجنوں افراد بے گھر ہوئے، اور روزمرہ کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔
تحقیقی ٹیم کے مطابق، خواتین میں سب سے زیادہ فکر اپنے بچوں، گھریلو سامان اور مردوں کی واپسی کی غیر یقینی صورتحال پر مرکوز تھی۔ بچوں میں رات کو ڈر کر جاگنے، دل کی دھڑکن تیز ہونے اور تعلیمی تسلسل کے ٹوٹنے کی شکایات عام پائی گئیں۔
رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ محض عارضی نفسیاتی امداد کافی نہیں۔ مقامی برادریوں میں نیم مستقل ذہنی صحت کلینک، اساتذہ و رضاکاروں کی تربیت، اور ذہنی صحت کی خدمات تک مسلسل رسائی کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ماہرین نے تجویز دی ہے کہ متاثرہ بچوں اور نوجوانوں کے لیے اسکولوں میں تخلیقی سرگرمیوں، کھیلوں، اور صدمے سے نکلنے کی تربیت پر مبنی پروگرامز شروع کیے جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ “ٹیلی مناس” جیسے ذہنی صحت ہیلپ لائنز کو فروغ دیا جائے تاکہ ہر فرد وقت پر مدد حاصل کر سکے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
غیر قانونی تبدیلی مذہب کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا:یوگی
برصغیر
احمدآباد طیارہ حادثہ | رپورٹ میںایندھن کے معاملے پر حیران کن انکشافات
برصغیر
دہلی میں 4منزلہ عمارت گرنے کا المناک حادثہ | 2 ہلاک، 8زندہ نکالے گئے | امدادی کارروائیاں جاری
برصغیر
مینوفیکچرنگ شعبہ ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت | 51ہزار لوگوں میں تقررنامے تقسیم حکومت کی توجہ نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پرمرکوز :مودی
برصغیر

Related

تازہ ترینکشمیر

بارہمولہ میں 15سالہ لڑکا نالہ ننگلی میں غرقآب ، سرچ آپریشن جاری

July 12, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

وزیر اعظم نے آج 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقرری نامہ دیا

July 12, 2025
تازہ ترینکشمیر

ہندوارہ پولیس کی سائبر فراڈ کے خلاف بڑی کامیابی، 28 لاکھ روپے کی رقم بازیاب

July 12, 2025
تازہ ترینکشمیر

گاندربل میں تین مطلوب دہشت گردوں کی کروڑوں کی جائیدادیں ضبط

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?