عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر//سرینگر میں اتوار کی دوپہر ایم اے روڈ پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک راہگیر لقمہ اجل بن گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کی ایم اے روڈ پر میکنائزڈ کار پارکنگ کے ایک ہونڈا سٹی کار نے ایک راہگیر کو ٹکر ماردی، جس سے وہ طور پر زخمی ہو گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمی کو فوری طور پر علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا ، تاہم پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ۔
متوفی کی شناخت غلام احمد گنائی کے طور سے ہوئی ہے، جو ٹنگمرگ کا رہائشی ہے۔
ادھر، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔