محمد تسکین
بانہال// رام بن میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بدھ کو ایک تیز رفتار ٹرک نے راہگیر کو کچل ڈالا۔
ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے نزدیک جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ایک تیز ٹرک ( کینٹر) نے ایک راہگیر کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے اس کی موت موقع پر ہی واقع ہوگئی ہے۔
پولیس ذرائع نے مہلوک کی شناخت 60 سالہ شخص محمد یوسف گوجر ولد محمد ابراہیم گوجر ساکنہ گھنوت رام بن کے طور کی ہے۔
ادھر، پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر مزید نے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔