عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے پارٹی کی ساکھ کو زمینی سطح پر مزید مستحکم کرنے کے خاطر نئی یوتھ باڈی کے قیام کا اعلان کیا ہے اور ایڈوکیٹ آدتیہ گپتا کو اس ونگ کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔
پارٹی کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیاہم پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی طرف سے منظوری کے بعد تشکیل پانے والی نئی یوتھ باڈی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جس کی سربراہی ایڈوکیٹ آدتیہ گپتا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور بنیادی سطح کے روابط کو گہرا کرنے کے لیے ایک نئے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔
نئی یوتھ باڈی میں ایڈوکیٹ آدتیہ گپتا (صدر)، نجم الثاقب (نائب صدر)، موہت بھان (جنرل سکریٹری آرگنائزئشن)، آزاد پرویز (جنرل سکریٹری نارتھ)، شہنواز میر (جنرل سکریٹری سینٹرل)، نیراج چندل (جنرل سکریٹری جموں)، تنویر حسین (جنرل سکریٹری چناب) اور اعجاز سمبڑیا (جنرل سکریٹری) شامل ہے۔
پی ڈی پی لیڈر اور محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے اس نئی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاپی ڈی پی کے متحرک یوتھ ونگ کی قیادت کرنے کے لیے نوجوان ابھرتے ہوئے چہروں کا ایک بہترین انتخاب ہے۔
انہوں نے کہاایک عظیم بنیاد پہلے ہی رکھی جا چکی ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس نو تشکیل شدہ ٹیم کا ہر لیڈر پی ڈی پی یوتھ ونگ کو آگے لے کر جائے گا۔ مبارکباد اور میری نیک خواہشات۔
پی ڈی پی نے یوتھ ونگ تشکیل دی، ایڈوکیٹ آدتیہ گپتا صدر مقرر
