اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے عشمقام علاقے میں جمعہ کو ایک محکمہ بجلی کا ایک لائن مین مرمتی کام کے دوران کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔
خبر رساں ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ محکمہ بجلی کے لائن مین کو اس وقت بجلی کا کرنٹ لگا جب وہ عشمقام کے منزی گام علاقے میں بجلی لائن کی مرمت کر رہا تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ لائن مین کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ۔
اہلکار نے متوفی کی شناخت محمد مقبول خادم ولد اسد خادم ساکن عشمقام کے طور پر کی ہے۔
عشمقام میں پی ڈی ڈی لائن مین کرنٹ لگنے سے فوت
