سری نگر//جمعرات کو سری نگر کے بن محلہ فتح کدل علاقے میں ترسیلی لائن کے مرمتی کا کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے محکمہ بجلی کے ایک لائن مین کی موت واقع ہو گئی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اشفاق احمد نامی ایک لائن مین ڈیوٹی کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ زخمی کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔
ذرائع نے بتایا کہ متوفی سب ڈویژن خانیار میں تعینات تھا۔
ادھر پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
سری نگر میں کرنٹ لگنے سے محکمہ بجلی کا لائن مین ازجان
