محمد تسکین
بانہال// ضلع رام بن کی سب ڈویژن رامسو کے اُکڑال پوگل پرستان علاقے میں آلٹو کار حادثے میں محکمہ بجلی کا ایک لائین مین لقمہ اجل گیا یے جبکہ کار کا ڈرائیور زخمی ہو گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک آلٹو کار زیر نمبر JK14B-6105 سینابتی سے پرستان کی طرف جانے کے دوران سینابتی کے نزدیک سڑک سے لڑھک کر نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں محکمہ بجلی کا 39 سالہ مقامی لائین مین اوم کار سنگھ ولد رگوناتھ موقع پر ہی لقمہ اجل بنا جبکہ گاڑی کا ڈرائیور محمد رفیق گوجر ولد محمد صادق ساکنہ سینابتی زخمی ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی کو پبلک ہیلتھ سینٹر اُکڑال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔