عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/لوک سبھا میں منگل کو اپوزیشن کی زبردست ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان کی کارروائی 2بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی شروع کردی۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ آج ایوان میں وقفہ سوال میں ملک کے کسانوں کے مسئلہ پر بحث ہونی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ وقفہ سوال نہیں چلانا چاہتے ہیں،آپ کسانوں کے مسئلہ پر بات نہیں کرنا چاہتے ہیں۔اسپیکر کی درخواست کے باوجود ہنگامہ جاری رہا تو ایوان کی کارروائی دوپہر 2بجے تک ملتوی کر دی گئی۔قبل ازیں زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بھی اپوزیشن ارکان سے وقفہ سوال کو آسانی سے چلانے کی اپیل کی۔
اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی 2بجے تک ملتوی
