عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنما اور ایم ایل اے پلوامہ وحید الرحمن پرا نے جمعہ کو مرکزی ریلوے وزارت سے اونتی پورہ میں وندے بھارت ایکسپریس کے سٹاپ کے قیام کا مطالبہ کیا۔
وحید پرا نے کہا کہ اونتی پورہ اہم مقامات کا مرکز ہے، جس میں ایمز، وانتی پورہ ایئرفیلڈ، ایک بڑی یونیورسٹی، اور صنعتی مرکز شامل ہیں۔ یہ علاقہ جنوبی کشمیر کی رابطہ کاری اور ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اظہار خیال کرتے ہوئے وحید پرا نے کہا، “اونتی پورہ، پلوامہ میں وندے بھارت ایکسپریس کے سٹاپ کا پرزور مطالبہ! ایمز، وانتی پورہ ایئرفیلڈ، ایک بڑی یونیورسٹی، اور بڑھتے ہوئے صنعتی مرکز کا گھر، یہ سٹاپ جنوبی کشمیر کی رابطہ کاری اور ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔ اشونی ویشنو جی اور ریلوے وزارت سے درخواست ہے کہ پلوامہ کی سٹریٹجک اہمیت کو مدنظر رکھیں”۔