عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہا کہ سیلاب سے متاثرہ بے زمین افراد کو زمین فراہم کرنے سے متعلق تمام کاغذی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے اور امداد کی فراہمی میں کسی کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا۔سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے ریلیف اقدامات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ عمر نےکہا کہ سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے کسی نئی پالیسی کی ضرورت نہیں تھی، اس لیے کوئی نئی پالیسی نہیں بنائی گئی۔
انہوں نے کہا، ’’جہاں تک بے زمین لوگوں کا تعلق ہے، ان کے لیے کاغذی کارروائی مکمل ہو چکی ہے‘‘، یہ بتاتے ہوئے کہ انہیں پردھان منتری آواس یوجنا (PMAY)کے طرز پر زمین فراہم کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ مرکزی ٹیم اور مرکزی وزیر زراعت نے نقصان کا جائزہ لیا ہے اور یہ پایا ہے کہ جموں کو بھی 2014 کی طرح وادیٔ کشمیر جتنے ہی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس حوالے سے مرکز کو ریلیف پیکیج کی تجویز ارسال کی ہے، اور جیسے ہی منظوری ملے گی، امداد بغیر کسی امتیاز کے تقسیم کی جائے گی۔
سیلاب متاثرہ بے زمین افراد کو زمین فراہم کرنے کا عمل مکمل: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ