عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/اتوار کی شام جموں ریلوے اسٹیشن پر اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک نامعلوم کالر کی جانب سے بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع دی گئی۔ایک سرکاری عہدیدارنے بتایاگزشتہ شام ایک نامعلوم کالر کی طرف سے جموں ریلوے اسٹیشن پر بم یا کسی دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کے بارے میں جھوٹی کال موصول ہوئی۔عہدیدارنے مزید کہا کہ حکام نے ریلوے اسٹیشن کے پورے احاطے میں مکمل تلاشی لی، لیکن کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔
عہدیدار نے مزید کہا کہ معلومات کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، جموں پولیس نے ریلوے پولیس کے ساتھ فوری کارروائی کی۔ ریلوے اسٹیشن کے پورے علاقے کی مکمل تلاشی اور جانچ کی گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کال کرنے والے کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے۔
جموں ریلوے اسٹیشن پر بم کی جھوٹی اطلاع ، شہر بھر میں خوف و ہراس
