عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر کے ریاستی الیکشن کمیشن نے آج پنچایت انتخابی فہرست 2025 کی تازہ ترین نظرثانی کے حوالے سے ترمیم شدہ شیڈول جاری کیا۔
ریاستی الیکشن کمشنر بی آر شرما کی جانب سے جاری کردہ ترمیم شدہ تاریخوں کے مطابق، دعوؤں اور اعتراضات کے لیے فارموں کی اندراج کا عمل 26 دسمبر 2024 (جمعرات) کو مکمل کیا جائے گا، جبکہ ان دعوؤں اور اعتراضات کا ازالہ 6 جنوری 2025 (پیر) تک ای آر او کے ذریعے کیا جائے گا۔ حتمی پنچایت انتخابی فہرست 2025 کی اشاعت 20 جنوری 2025 (پیر) کو کی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ کمیشن کو مختلف اضلاع سے دعوؤں اور اعتراضات کے لیے فارموں کی بڑی تعداد کے سبب تاریخ میں توسیع کی درخواستیں موصول ہوئیں تھیں۔
جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فارموں کی اندراج کا عمل آخری مراحل میں ہونے کی وجہ سے مکمل نہیں ہو پایا تھا۔