عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سیکورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک پاکستانی درانداز کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کی رات ہیرا نگر سیکٹرمیں ایک مشتبہ شخص کو سرحد عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے مشکوک نقل و حرکت کا پتہ چلتے ہی چند وارننگ شاٹس فائر کئے اور بعد ازاں مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔
گرفتار درانداز کی شناخت قادِر بخش کے طور پر ہوئی ہے، جو تحصیل چنیوٹ، گاؤں غفور آباد، پاکستان کا رہائشی ہے، معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
