عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے ترجمان ونود بنسل نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اب جموں و کشمیر میں ملی ٹینٹ حملوں کے لیے حماس کی مدد لے گا۔وی ایچ پی رہنما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہاکہ بدھ کو حماس کے کمانڈر خالد القدومی اور دیگر پاکستانی ملی ٹینٹوں کو پاکستانی زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں ایک ریلی کے دوران دیکھا گیا۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اس میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ہندوستان میں حماس کے ہمدردوں اور غزہ مسئلے کواجاگر کرنے والوں پرشدید تنقید کی اور کہا کہ جو غزہ کے مسئلے کو اٹھا رہے ہیں، پارلیمنٹ میںفلپائن زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں’’کیا وہ اس مسئلہ پر ایک لفظ بھی نہیں بولیں گے؟‘‘ انہوں نے کہا کہ کیا انہیں اِس دہشت گردی کے خلاف احتجاج نہیں کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اب یہ تمام بھارت مخالف عناصر ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے ہیں۔
پاکستان کشمیر میں ملی ٹینٹ حملوں کے لیے حماس کی مدد لے گا: وی ایچ پی
