عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں کے ارنیا سیکٹر میں جمعرات کی شام پاک رینجرز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی، جس پر بی ایس ایف نے بھی جوابی کاروائی کی۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ایک بار پھر ارنیا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کو نشانہ بنانے کے لیے سرحد پار سے فائرنگ کی، تاہم فوری طور پر فائرنگ میں کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
بتادیں کہ گزشتہ ہفتے کی دوران سرحد پاس ے دوسری مرتبہ فائرنگ کی گئی ہے۔
اس سے قبل 17 اکتوبر کو سرحد پار سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تھی، جس میں فوج کے 2 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
بی ایس ایف کے ترجمان نے بتایا کہ بی ایس ایف نے 17 اکتوبر کو بدھ کی شام آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے ساتھ سرحدی چوکی (بی او پی) پر کمانڈنٹ سطح کی فلیگ میٹنگ میں پاکستان رینجرز کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا گیا۔
حکام کے مطابق ارنیا سیکٹر میں وکرم بی او پی پر آئی بی کے ساتھ سرحدی محافظوں پر پاکستان رینجرز کی بلا اشتعال فائرنگ کی وجہ سے بی ایس ایف کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ میٹنگ کے دوران، بی ایس ایف حکام نے سرحد پار سے منشیات کی سمگلنگ کا مسئلہ بھی اٹھایا اور کہا کہ ان کے پاس فورس کے ہاتھوں مارے جانے والے سمگلروں کے تصویری ثبوت ہیں۔تاہم پاکستان رینجرز نے ہمیشہ کی طرح سمگلنگ میں ملوث ہونے کی تردید کی۔