اقوام متحدہ//اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرین پر خصوصی اجلاس کے دوران جموں و کشمیر کا حوالہ دینے کے بعد بھارت نے پاکستان کی تنقید کی۔
بھارت نے اشتعال انگیزی اور دہشت گردی کو “افسوسناک ” قرار دیا اور دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کے اسلام آباد کے ٹریک ریکارڈ کو مسترد کیا۔
اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل مشن کے قونصلر پراتیک ماتھر نے کہا”میں آج یہ کہنا چاہتا ہوں کہ بھارت نے اس وقت کا انتخاب پاکستان کی شرارتی اشتعال انگیزیوں کا جواب نہ دینے کے لیے کیا ہے۔ پاکستان کے مندوب کو ہمارا مشورہ یہ ہے کہ ہمارے ماضی میں دئے گئے جوابوں پر غور کریں” ۔
ماتھر نے جمعرات کو بھارت کے جواب کا حق استعمال کیا جب اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندہ منیر اکرم نے ہنگامی خصوصی اجلاس کے دوران یوکرین پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد پر ووٹ کی وضاحت کرتے ہوئے جموں و کشمیر کا حوالہ دیا تھا۔
ماتھر نے کہا،”پاکستان کو صرف اپنے آپ کو اور اپنے ٹریک ریکارڈ کو ایک ایسی ریاست کے طور پر دیکھنا چاہئے جو دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے اور انہیں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے۔ اس طرح کی اشتعال انگیزی افسوسناک ہے اور یقینی طور پر ایسے وقت میں غلط جگہ ہے جب دو دن کیبات چیت کے بعد، ہم سب نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ تنازعات اور اختلافات کو حل کرنے کے لیے امن کا راستہ ہی آگے بڑھ سکتا ہے“۔