عظمیٰ ویب ڈیسک
کانپور/پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بننے والے شبھم دویدی کے اہل خانہ نے ہندوستانی فوج کی طرف سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کی گئی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی اور مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا ہے۔شبھم دویدی کے والد سنجے دویدی نے بھارتی فوج کے’آپریشن سندور‘پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا، شکریہ مودی جی، آرمی کو سلام۔
بھارتی فوج کی کارروائی کو سلام پیش کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فوج کے اس اقدام سے ہمیں حکومت پر اعتماد کرنے کی ہمت ملی ہے۔ شبھم کی اہلیہ اشنیا نے کہا، دہشت گردوں کے خلاف ہندوستانی فوج کی کارروائی ان کے شوہر کو سچی خراج عقیدت ہے۔ آج ان کی روح کو سکون ملے گا۔
اس درمیان اتر پردیش اسمبلی کے اسپیکر ستیش مہانا آج صبح شبھم دویدی کے گھر پہنچے اور سوگوار ماحول کے درمیان شبھم کی اہلیہ کے قدموں میں جھک گئے اور ان کے سر پر ہاتھ رکھ کر آنسو بھری آنکھوں سے انہیں تسلی دی، یہ منظر اس درد اور شرم کا گواہ بن گیا کہ چند روز قبل وادی کشمیر میں بزدل دہشت گردوں نے پورے ملک کو دیا تھا۔
پہلگام حملہ کے مقتول شبھم کے والد نے بولے ’سیلوٹ آرمی‘
