عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی آج سرینگر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پہلگام حملے میں زخمیوں کی عیادت کیلئے اننت ناگ جائیں اور شام چار بجے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کریں گے، یہ ملاقات پہلگام حملے کے تناظر میں ہو رہی ہے جس میں 26 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق راہول گاندھی آج یہاں سرینگر پہنچے تاکہ 22 اپریل کو ہونے والے ہلاکت خیز پہلگام حملے میں زخمی ہونے والوں سے ملاقات کر سکیں۔
اس سے قبل آرمی چیف جنرل اپیندر دویویدی بھی پہلگام حملے کے بعد سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سرینگر پہنچ گئے ہیں ،جہاں وہ سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں ۔
پہلگام حملہ :راہول گاندھی سرینگر وارد،آج شام 4 بجے ایل جی سنہا سے ملاقات کریں گے
