جموں وکشمیر اپنی پارٹی نے صدر سید الطاف بخاری کی قیادت میں جموں کے رام گڑھ علاقے میں ایک کنونشن کا انعقاد کیا۔ اسی دوران خطاب کرتے الطاف بخاری نے کہا کہ جموں وکشمیر اپنی پارٹی ریاستی درجہ کی بحالی اور مقامی نوجوانوں کیلئے روزگار کے حقوق مختص کرنے کے مقصد سے کام کر رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ گپکار اتحاد کے کل جماعتی اجلاس فضول ہیں، اِن کا کوئی مقصد نہیں ہے۔