عظمیٰ ویب ڈیسک
کپواڑہ//شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے پوہروپٹھ علاقے میں اتوار کی دوپہر کو ایک کمرہ اچانک گرنے سے دو درجن سے زیادہ خواتین زخمی ہو گئیں، جس میں وہ مذہبی اجتماع کے لیے جمع تھیں۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ پوہروپٹھ گاؤں کی پچاس سے زیادہ خواتین ایک گھر کی دوسری منزل پر ایک ہال میں مذہبی اجتماع کے لیے جمع تھیں اور اچانک اوپری منزل بیٹھ گئی، جس سے کئی لوگ نیچے پھنس گئے۔
انہوں نے کہا کہ کئی زخمی خواتین کو پرائمری ہیلتھ سنٹر (پی ایچ سی) چوگل اور ایسوسی ایٹڈ ڈسٹرکٹ ہسپتال جی ایم سی ہندواڑہ منتقل کرنے کے ساتھ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔