عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سرینگر پولیس نے ایک خاتون سے چوری شدہ 23 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کی ہے اور اُسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “سرینگر پولیس نے ایک خاتون سے 23 لاکھ 46 ہزار روپے کی مسروقہ رقم برآمد کی ہے، خاتون کی شناخت نصرت نثار زوجہ نثار احمد کچھے سکنہ بارسو اونتی پورہ ہے”۔
ترجمان نے کہا، “مقدمہ ایف آئی آر نمبر 69/2024 زیر 454، 380 آئی پی سی پولیس تھانہ صدر میں درج ہے اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے”۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔