عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر حج کمیٹی کو حج 2025 کے لیے تقریباً 4,200 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 3,622 عازمینِ حج اس مقدس سفر پر روانہ ہوں گے۔
جموں و کشمیر اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شجاعت احمد قریشی نے اس حوالے سے آئندہ کے مراحل کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے عازمین کے لیے روانگی کے مقامات سری نگر اور دہلی ہوں گے، جبکہ تقریباً 20 افراد پر مشتمل ایک گروپ کی روانگی ممبئی سے ہوگی ۔
انھوں نے کہا کہ درخواستیں دینے کا عمل اگست-ستمبر 2024 میں مکمل ہوا تھا تاہم اس وقت دوسری قسط کی رقم اور دستاویزات جمع کرنے کا عمل جاری ہےجو 18 فروری تک مکمل کیا جائے گا۔
قریشی کا کہنا تھا کہ اس کے بعد، عازمین حج کو تربیت دینے کے لیے تین مرحلوں پر مشتمل تربیتی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر سے 3,600 سے زائد عازمین حج 2025 ادا کریں گے، تربیتی عمل جلد شروع ہوگا: قریشی
