سری نگر//پولیس نے منگل کو سری نگر کے کھنموہ علاقے میں 30سے35کلو وزنی آئی ای ڈی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق جنگجووں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے شروع کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران آئی ای ڈی برآمد کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ آئی ای ڈی کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا،ـ”سرینگر کے کھنموہ علاقے میں جنگجووں کی موجودگی کے بارے میں ایک مخصوص اطلاع پر، پولیس اورفوج کی 50آر آر کی طرف سے ایک مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔ باغات کے علاقے کی تلاشی کے دوران، 30سے35کلو گرام وزنی ایک آئی ای ڈی برآمد ہوا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کو موقع پر طلب کیا گیا”۔
کھنموہ سری نگر میں 30کلو سے زائد آئی ای ڈی برآمد:پولیس
