عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ ستمبر 2025 تک مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں کشمیر میں کل3,61,146 تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان رجسٹرڈ ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کشمیر صوبہ میں 2.08 لاکھ جبکہ جموں صوبہ میں 1.52 لاکھ نوجوان رجسٹرڈ ہیں۔
محکمانہ اعداد و شمار، جو ایوان کے سامنے پیش کیے گئے کے مطابق سرینگر ضلع 23,826رجسٹرڈ بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ فہرست میں سرفہرست ہے، جس کے بعد اننت ناگ (32,298)، پلوامہ (28,671)، کٹھوعہ (26,798)اور کولگام (21,446)کا نمبر آتا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق، سب سے کم رجسٹریشن کشتواڑ (8,870)اور ریاسی (12,376)اضلاع میں درج کی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کل بے روزگار نوجوانوں میں سے2,33,845 مردجبکہ 1,27,301 خواتین ہیں۔
حکومت نے کہا ہے کہ محکمہ روزگارMission Youth / Mission YUVAکے تحت1.37 لاکھ انٹرپرینیورشپ یونٹس کے قیام کے ذریعے 4.25 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر کام کر رہا ہے، تاکہ جموں و کشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں میں خود روزگاری، اسٹارٹ اپس اور ہنر مندی کو فروغ دیا جا سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ ضلعی سطح پرروزگار و رہنمائی مراکزکی جانب سے کریئر میلےاور روزگار میلےبھی منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ نوجوانوں میں جدت، روزگار کے مواقع اور معاشی بیداری کو فروغ دیا جا سکے۔
جموں و کشمیر میں 3.61 لاکھ سے زائد تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان رجسٹرڈ: حکومت