عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر حکومت نے منگل کو کہا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران مختلف سماجی و اقتصادی زمروں کے تحت 3.3 لاکھ اسناد (سرٹیفکیٹ) جاری کیے گئے ہیں۔قانون ساز اسمبلی میں وحید الرحمان پرہ کے سوال کے تحریری جواب میں حکومت نےبتایا کہ سب سے زیادہ اسناد جموں ضلع میں جاری کی گئیں، جس کے بعد ادھمپور، کٹھوعہ اور راجوری اضلاع کا نمبر آتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ دو برسوں کے دوران 70,268 درج فہرست ذات (SC)، 60,243 درج فہرست قبائل (ST)، 76,664 دیگر پسماندہ طبقات (OBC)، 21,386 اقتصادی طور پر کمزور طبقہ (EWS)، 47,399 پسماندہ علاقہ (RBA)، اور 38,280 سرحدی علاقہ (ALC) کے سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔حکومت نے مزید بتایا کہ یہ اسناد تمام اضلاع میں تقسیم کی گئیں تاکہ اہل افراد مختلف فلاحی سرکاری اسکیموں کے فوائد حاصل کر سکیں۔
گزشتہ دو برسوں میں جموں و کشمیر میں 3.3 لاکھ زمرہ جاتی اسناد جاری: حکومتِ جموں وکشمیر