عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/وزیر زراعت جاوید ڈار نے بدھ کے روز کہا کہ تقریباً 2,400 درماندہ میوہ ٹرکوں کو مغل روڈ اور رام بن کے راستے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔گلمرگ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نےبتایا کہ سرینگر۔جموں شاہراہ کھلی ہے اور آج ٹریفک سرینگر سے جموں کی طرف روانہ دواں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ پر درماندہ میوہ ٹرکوں کو ترجیح بنیادوں پر نکالا جار ہا ہے اب تک تقریباً 2,400 ٹرک مغل روڈ اور رام بن کے راستے نکالے جا چکے ہیں۔
جب ان سے پھل کاشتکاروں کو ہوئے نقصان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ حکومت خصوصی ریلیف پیکیج کے لیے مرکز سے رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا، ’’ہم اس پیکیج کے بارے میں پرامید ہیں۔ ہر متاثرہ فرد، کو باقاعدہ معاوضہ دیا جائے گا۔‘‘وزیر نے کہا کہ مجموعی صورتحال پچھلے چند دنوں کے مقابلے میں بہتر ہوئی ہے، جب ٹریفک میں خلل کی وجہ سے ہزاروں ٹرک پھنس گئے تھے۔
شاہراہ پر درماندہ 2400سے زائد میوہ ٹرک جموں کی جانب روانہ کئے گئے : وزیر جاوید ڈار
