عظمیٰ ویب ڈیسک
کولگام/ضلع کولگام کے کھڈوانی علاقے میں جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا کے دوران قافلے میں شامل تین گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں 10 سے زائد یاتری زخمی ہو گئے۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ بلتل کی طرف جا رہا یاترا قافلہ جب ٹاچلو کراسنگ کے قریب پہنچا تو قافلے میں شامل تین بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔
انہوں نے کہا کہ حادثے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
قائمہ اسپتال قیموہ کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ تقریباً 9 زخمی یاتریوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد میں انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹر نے بتایا، ’’تمام زخمی معمولی چوٹوں کا شکار ہوئے ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ انہیں مزید طبی جانچ اور رسمی کارروائی کے لیےجی ایم سی بھیجا گیا ہے۔‘
کولگام میں امرناتھ یاترا قافلے کی تین گاڑیاں متصادم: 10 سے زائد یاتری زخمی
