عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/حکومت نے پیر کے روز اعلان کیا کہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو جموں و کشمیر میں نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔وزیر کھیل ستیش شرما نے میڈیانمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خاص طور پر ’’ڈاؤن ٹاؤن‘‘علاقے، بشمول خانیاراسمبلی حلقہ میں مناسب کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا، ’’عمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت نوجوانوں کیلئے بہتر کھیل ڈھانچہ فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے، تاکہ وہ نوجوان کھیل کود کے شوق کو جاری رکھ سکیں۔‘‘وزیر نے مزید بتایا کہ یہاں کے میدان کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں تاکہ بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں نمایاں کھلاڑیوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے قواعد نوٹیفائی کر دیے گئے ہیں۔
نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو جموں و کشمیر میں نوکریاں دی جائیں گی، قواعد نوٹیفائی: ستیش شرما