عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ ہماری فوج نہ صرف ملک حفاظت کر رہی ہے بلکہ اس خطے کے متحرک ثقافتی ورثے کے محافظ کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہافوج ہمارے نوجوانوں کے خوابوں اور امنگوں کو پورا کرنے کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے منگل کوایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا آج ‘‘کاشر رواج‘‘میں شرکت کی، جو ھندستانی فوج اور ضلعی انتظامیہ بارہمولہ کی ایک قابل تحسین کوشش ہے۔
انہوں نے کہا بارہمولہ کے 20 ہزار نوجوانوں کو مبارک پیش کرتا ہوں جنہوں نے لڈی شاہ اور خطاطی کے لیے اکٹھے ہو کر ایک تاریخ رقم کی اور ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔منوج سنہا نے کہا میں اپنی فوج کی لگن اور عزم کو سلام کرتا ہوں۔ وہ نہ صرف ملک کی یکجہتی اور سالمیت کی حفاظت کر رہے ہیں بلکہ اس خطے کے متحرک ثقافتی ورثے کے محافظ کے طور پر بھی فعال طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہافوج ہمارے نوجوانوں کے خوابوں اور امنگوں کو پورا کرنے کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔
ہماری فوج نوجوانوں کے خوابوں کو پورا کرنے میں محو جدو جہد ہے: منوج سنہا
