عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکمشیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کا کہنا ہے کہ وقف بل پارلیمنٹ سے منظور ہونے اور صدر جمہوریہ کی مہر لگنے کے بعد اب پورے ملک میں نافذ ہوا ہے۔انہوں نے ساتھ ہی کہااس پر سیاسی لیڈر کیا کہتے ہیں اس سے ہمیں کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر وقف بورڈ آج ملک میں ایک مثال بن گیا ہے۔موصوف چیئر پرسن نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں ں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہاوقف بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بھاری اکثریت سے پاس ہوا ہے اور اس پر صدر جمہوریہ کی مہر بھی لگ گئی ہے جس کے بعد یہ بل پورے ملک میں نافذ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھاسیاسی لیڈر اب اس پر کیا کہتے ہیں اس سے ہمیں کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہایہاں جب وقف بورڈ بنا تو اس وقت بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں لیکن جو وقف بورڈ کام کر رہا ہے لوگ اس کو دیکھ رہے ہیں آج جموں وکشمیر وقف بورڈ ایک مثال بن گیا ہے اور پارلیمنٹ میں اس کی مثال دی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہاکچھ لوگوں نے اس کو اپنی جاگیر بنا رکھا تھا اس پر سب سے زیادہ شور وہی لوگ کریں گے جو گنہگار ہوں گے۔انہوں نے کہاہم گذشتہ تین برسوں سے کام کر رہے ہیں جس کی ملک بھر میں سراہنا کی جا رہی ہے اور ترمیمی بل سے ملک کے سارے وقف بورڈ اسی طرح کام کریں گے۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھااپوزیشن کام نون میں نقطہ نکالنا ہے لیکن پارلیمنٹ میں یہ قانون بنا ہے اور ملک میں نافذ ہوا ہے۔
وقف بل پر اپوزیشن کی مخالفت بے معنی ہے:ڈاکٹر درخشاں اندرابی
