عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/کانگریس کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کو کہا کہ پہلگام میں بعد اپوزیشن پوری طرح حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔سری نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہاہماری کل حکومت کے ساتھ ایک ملاقات ہوئی تھی۔ اپوزیشن نے اس حملے کی مذمت کی ہے اور حکومت جو بھی قدم اٹھانا چاہتی ہے، ہم اس کی مکمل حمایت کریں گے۔راہل گاندھی نے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ اس حملے کا مقصد معاشرے کو تقسیم کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ہر ایک بھارتی متحد ہو۔ ہمیں ملی ٹینٹوں کے ارادے کو ناکام بنانا ہے۔کانگریس رہنما نے ایک زخمی متاثرہ شخص سے ملاقات بھی کی۔
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ میری محبت اور ہمدردی ان سب کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے پیارے کھوئے ہیں۔ پوری قوم ایک ہو کر ان کے ساتھ کھڑی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حملوں کے بعد بے گناہ افراد یا مخصوص برادریوں کو نشانہ بنانا صرف ملی ٹینسی کے ایجنڈے کو ہی فائدہ دیتا ہے۔انہوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا اور معصوم کشمیریوں کو نشانہ بنانے کے خلاف خبردار کیا۔
انھوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگ ملک کے دیگر حصوں میں میرے کشمیری بھائیوں اور بہنوں پر حملے کر رہے ہیں۔ یہ وقت ایک دوسرے پر حملہ آور ہونے کا نہیں بلکہ ہمیں ایک ساتھ کھڑا ہونا ہوگا اور ہمیشہ کے لیے ملی ٹینسیکو شکست دینا ہوگی۔
اپوزیشن ملی ٹینسی کے خلاف حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ: راہل گاندھی ’کشمیریوں کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے، قوم کو ملی ٹینسی کے خلاف متحد ہونا چاہیے‘
