یو این آئی
اعظم گڑھ// وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت کی پالیسیوں اور پروگرام کی و جہ سے اپوزیشن پارٹیاں گھبرائی ہوئی ہیں اور طرح ۔ طرح کے پیروپیگنڈے کررہی ہیں۔
مودی نے آج اعظم گڑھ کی لال گنج لوک سبھا حلقے کے گندھوئی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا آشیرواد بی جےپی اور ہمارے سبھی اتحادیوں پر ہے اور جہاں بھی جاتے ہیں ایک ہی آواز سنائی دیتی ہے۔ ایک ہی نعرہ گونج رہا ہے اور وہ ہے کہ ایک بار پھر مودی سرکار۔ آپ کی محبت اور آشیرواد ہمارے پاس ہے۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہندوستان کے لوگوں کو مودی کی گارنٹی پر کتنا بھروسہ ہے۔
انہوں نے سی اے اے کا ذکر کرتے ہوئے 70برسوں میں ہزاروں خاندان ہراسانی جھل کر اپنی بیٹیوں کی عزت بچانے کے لئے اپنا مذہب اپنے روایت کو بچانے کے لئے مجبورا مصیبت کے مارے ہندوستان میں آکر پنا لیا۔ لیکن کانگریس نے ان کی کبھی خبرگیری نہیں کی۔
ان مہاجرین میں سے زیادہ تر دلت بھائی بہن ہیں۔ وہاں ان پر تشدد کیا گیا، کانگریس کی حکومتوں اور ان کے اتحادیوں نے ان پر تشدد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ایس پی، کانگریس اور انڈیا اتحاد نے ان کے ساتھ کیا کیا؟ وہ سی اے کے نام پر جھوٹا پروپیگنڈہ کرتے ہیں اور اب کہتے ہیں کہ جس دن مودی چلا گیا، اس قانون کو ختم کر دیا جائے گا۔
انہوں نے دعوی کیا کہ اسی طرح آج کانگریس پارٹی والے کہتے ہیں کہ مودی نے بھلے ہی 370 کو ہٹا دیا، ہمیں جیسا ہی موقع ملے گا اور ہم 370 کو واپس لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں کہیں بھی واقعات ہوتے ہیں تو سب سے پہلے لوگوں کا دھیان اعظم گڑھ کی طرف جاتا تھا، لوگ اعظم گڑھ کی بات کرتے تھے اور اس وقت یہاں سماج وادی پارٹی کی حکومت تھی۔ اس نے اعظم گڑھ کے وقار کے لیے نہ کچھ سوچا اور نہ ہی کچھ کیا۔ دہشت گردوں کی حمایت میں فسادیوں کا احترا کرتے۔ واردات کو انجام دینے والے دہشت گردوں کو چھوڑ دیا جا تا تھا۔
اسے سیاسی رنگ دے دیا جاتا تھاکئی ماؤں بہنوں نے اپنے بچوں کو برباد ہوتے دیکھا تھا۔ اب یہ انڈیااتحاد والے لوگ ٹرپل ڈوز لے کر آئے ہیں۔ ایک طرف یہ لوگ آدیواسیوں کا ریزرویشن چھین کر ان کے ووٹ بینک کو دینا چاہتے ہیں، یہ لوگ ملک کے بجٹ کا 15 فیصد براہ راست اقلیتوں کے نام پر دینا چاہتے ہیں۔