Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

آپریشن سندور: عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

KU Admin
Last updated: May 7, 2025 4:00 pm
KU Admin
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/عالمی رہنماؤں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستانی مسلح افواج کی طرف سے منگل کی رات دیر گئے شروع کیے گئے ’آپریشن سندور‘میں پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں پر حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئےدونوں ممالک سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آپریشن سندور پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں نے اس کے بارے میں سنا، مجھے لگتا ہے کہ ہمیں معلوم تھا کہ کچھ ہونے والا ہے، امید ہے کہ یہ جلد ختم ہو جائے گا۔ وہ (پاکستان اور ہندوستان) طویل عرصے سے لڑ رہے ہیں، وہ کئی دہائیوں سے لڑ رہے ہیں، اب مجھے امید ہے کہ یہ بہت جلد ختم ہو جائے گا۔”
تاہم چین نے ہندوستان کے اس اقدام کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے کے پڑوسی بھی ہیں، چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے۔چینی وزارت خارجہ نے دونوں ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پرامن رہیں، تحمل سے کام لیں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں ہندوستان میں اسرائیلی سفیر ریوین آزر نے کہاکہ اسرائیل ہندوستان کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔ دہشت گردوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے پاس بے گناہوں کے خلاف اپنے گھناؤنے جرائم سے چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ہندوستان اور پاکستان سے تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا دونوں ممالک کے درمیان فوجی کشیدگی کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
گوٹیرس نے نیویارک میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کو لائن آف کنٹرول اور ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بین الاقوامی سرحد پر ہندوستانی فوجی کارروائیوں پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ فوجی تحمل کا مظاہرہ کریں اور کہا کہ دنیا پاکستان اور ہندوستان کے درمیان فوجی تصادم کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
قطر نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اس بحران کو سفارتی ذرائع سے حل کریں۔ قطر کی وزارت خارجہ نے کہا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کے لیے چینل کھولنے پر زور دیا جائے۔ دونوں ممالک کو حل طلب مسائل کو مثبت بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری میں قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے لوگ امڈ پڑے قربانی کے جانوروں کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں بھی تیزی، منڈی میں گہما گہمی عروج پر
پیر پنچال
ڈی سی اور ایس ایس پی راجوری نے مرکزی عیدگاہ کا دورہ کیا
پیر پنچال
عید سے قبل پونچھ میں اشیائے خوردونوش کے معیار اور صفائی کا جائزہ لیا گیا
پیر پنچال
ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج نے ایچ ایس تھنہ میں عوامی دربارلگایا عام لوگوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا ،مو قعہ پر ہی کئی مسائل کا ازالہ کیاگیا
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

بھارتی ریلوے کی نئی تاریخ رقم||کشمیر ملک کیساتھ جُڑ گیا پہلگام میں پاکستان نے انسانیت اورکشمیریت پر حملہ کیا:مودی

June 6, 2025
صفحہ اول

کورونا کے مزید 2کیس، مجموعی تعداد 12تک پہنچ گئی

June 6, 2025
صفحہ اول

ایل جی ،وزیراعلیٰ،ڈاکٹر فاروق ، محبوبہ ،بخاری اور سکینہ ایتو کے تہنیتی پیغامات

June 6, 2025
برصغیر

پاکستان دہشت گردی کیخلاف کارروائی کرنے میں ناکام :برلا

June 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?