عظمیٰ ویب ڈیسک
جے پور/بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا ہےکہ آپریشن سندور ابھی رکا نہیں ہے اور جب تک پاکستان کی نگاہیں غلط رہیں گی، اس پر حملہ کیا جاتا رہے گا۔نڈا نے ہفتہ کو یہاں جے پور پہنچنے پر ایئرپورٹ کے باہر وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما اور بی جے پی کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے کیے گئے استقبال کے دوران وہاں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک، ایئر اسٹرائیک، اور آپریشن سندور نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اگر کوئی ہماری طرف آنکھ اٹھا کر دیکھے گا تو اسے اس کے گھر میں گھس کر جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے گھٹنے ٹیک دیے۔ یہ بتاتا ہے کہ ہندوستان کی فوج کی طاقت، اس کا شجاعت، اور اس کی سوچ اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی صلاحیت۔ مودی نے واضح کہا تھا کہ اس بار بڑا ہونے والا ہے اور اتنا بڑا ہوا کہ پاکستان میں موجود دہشت گردوں کے نو ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔
جب تک پاکستان کی نگاہیں غلط رہیں گی، آپریشن سندور جاری رہے گا: نڈا
