Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینصفحہ اول

آپریشن سندور کامیاب رہا | ہمارا ہدف ملی ٹینٹ تھے، پاکستانی فوج نے اسے اپنی لڑائی بنایا

KU Admin
Last updated: May 12, 2025 4:32 pm
KU Admin
Share
7 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/ہندوستانی مسلح افواج نے آج کہا کہ ان کی لڑائی دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف تھی اور دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں پاکستانی فوج کے اترنے کی وجہ سے ہندوستان کو اس کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانا پڑا، جس کے لئے پاکستان کی فوج خود ذمہ دار ہے ہندوستانی فضائیہ، بحریہ اور فوج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا، “چاہے وہ ترکی کے ڈرون ہوں یا کہیں سے بھی دیگر ہتھیار کی ٹیکنالوجی ہو… ہمارا دیسی دفاعی نظام، تربیت یافتہ جوان اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ آپریشن سندور میں ہمارے نقصان نہایت معمولی رہا۔ ہمارے تمام فوجی ادارے، آلات، ہتھیار نظام مکمل طورپر فعال ہیں ، ضرورت پڑنے پرہم اگلے مشن کے لیے تیار ہیں۔”
ڈائریکٹر جنرل آف ایئر آپریشنز ایئر مارشل اے کے بھارتی نے کہا کہ پاکستانی افواج نے طیاروں، میزائلوں، ڈرونز اور یو اے وی سے ہندستان پر زبردست حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن ہمارا تہہ در تہہ مضبوط اور جدید دیسی دفاعی نظام ان کے سامنے ناقابل تسخیر ثابت ہوا۔
ایئر مارشل بھارتی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہماری لڑائی دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خلاف تھی، پاک فوج کے خلاف نہیں، یہ بدقسمتی ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کی حمایت میں اس لڑائی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا، اس لیے اس لڑائی میں پاکستان کو جو بھی نقصان ہوا، وہ خود اس کے لئے ذمہ دار ہیں۔” دہشت گردوں کے رویے میں تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں دہشت گرد مذہبی مقامات اور یاتراوں کو نشانہ بنانے لگے ہیں اور پہلگام میں ان کا پاپ کا گھڑا بھر گیا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی طرف سے آپریشن سندور کے دوران استعمال کیا گیاچینی ساختہ اسلحہ ناکام ثابت ہوا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فضائی دفاعی نظام کو سیاق و سباق میں سمجھنے کی ضرورت ہے۔ پچھلے دس برسوں میں حکومت کی طرف سے مسلح افواج کو جو بجٹی امداد ملی ہے اس نے ملک کے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط اور جدید بنانے میں ہماری بہت مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور میں تینوں افواج، بارڈر سیکیورٹی فورس اور سرکاری اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی رہی۔
ہندوستان نے کہاکہ آپریشن سندورکو جس مقصد کے لیے شروع کیاگیا تھا وہ مکمل طورپر حاصل ہوگیا ہے اور ہماری دفاعی فورسز کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں ۔آج ہندوستانی فضائیہ، بحریہ اور فوجی کارروائی کے ڈائریکٹر جنرلز نے یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاکہ ہمارے میزائل نے نہ صرف چین کے فضائی دفاعی نظام کو ناکارہ بنایابلکہ انکے بنائے ہوئے میزائل بھی تباہ کردیے اور دشمن کے فوجی ٹھکانوں کو بری طرح نقصان پہنچایا۔
انھوں نے کہاکہ پاکستان کی نیوکلیائی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایاگیا۔ہمارا ہدف دہشت گرد تھے، پاکستانی فوج نے اسے اپنی لڑائی بنایا۔ہندوستانی مسلح افواج نے آج کہا کہ ان کی لڑائی دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف تھی اور دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں پاکستانی فوج کے اترنے کی وجہ سے ہندوستان کو اس کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانا پڑا، جس کے لئے پاکستان کی فوج خود ذمہ دار ہے۔
اس نے کہاکہ ’’چاہے وہ ترکی کے ڈرون ہوں یا کہیں سے بھی دیگر ہتھیار کی ٹیکنالوجی ہو… ہمارا دیسی دفاعی نظام، تربیت یافتہ جوان اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ آپریشن سندور میں ہمارا نقصان نہایت معمولی رہا۔ ہمارے تمام فوجی ادارے، آلات، ہتھیاروں کے نظام مکمل طورپر فعال ہیں ، ضرورت پڑنے پرہم اگلے مشن کے لیے تیار ہیں۔‘‘
فضائیہ کی فوجی کارروائی کے ڈائریکٹر جنرل ایئر مارشل اے کے بھارتی نے کہا کہ پاکستانی افواج نے طیاروں، میزائلوں، ڈرونز اور یو اے وی سے ہندستان پر زبردست حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن ہمارا تہہ در تہہ مضبوط اور جدید دیسی دفاعی نظام ان کے سامنے ناقابل تسخیر ثابت ہوا۔
ایئر مارشل بھارتی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’’ہماری لڑائی دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خلاف تھی، پاک فوج کے خلاف نہیں، یہ بدقسمتی ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کی حمایت میں اس لڑائی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا، اس لیے اس لڑائی میں پاکستان کو جو بھی نقصان ہوا، وہ خود اس کے لئے ذمہ دار ہے ۔‘‘
دہشت گردوں کے رویے میں تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں دہشت گرد مذہبی مقامات اور یاتراوں کو نشانہ بنانے لگے ہیں اور پہلگام میں ان کے پاپ کا گھڑا بھر گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی طرف سے آپریشن سندور کے دوران استعمال کیا گیاچینی ساختہ اسلحہ ناکام ثابت ہوا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فضائی دفاعی نظام کو سیاق و سباق میں سمجھنے کی ضرورت ہے۔ پچھلے دس برسوں میں حکومت کی طرف سے مسلح افواج کو بجٹ میں جو تعاون ملا ہے اس نے ملک کے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط اور جدید بنانے میں ہماری بہت مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور میں تینوں افواج، بارڈر سکیورٹی فورس اور سرکاری اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی رہی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
۔ ₹ 2.39کروڑ ملازمت گھوٹالے میںجائیداد قرق | وصول شدہ ₹ 75لاکھ روپے 17متاثرین میں تقسیم
جموں
’درخت بچاؤ، پانی بچاؤ‘مشن پر نیپال کا سائیکلسٹ امرناتھ یاترا میں شامل ہونے کی اجازت نہ مل سکی ،اگلے سال شامل ہونے کا عزم
خطہ چناب
یاترا قافلے میں شامل کار حادثے کا شکار، ڈرائیور سمیت 5افراد زخمی
خطہ چناب
قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا اور دیگر ٹریفک بلا خلل جاری
خطہ چناب

Related

صفحہ اول

شدیدگرمی ہو یا سردی کا آغاز|| کیا چُھٹیاں ہی حل ہے؟ بھاری فنڈس اور موٹی فیس کے باوجود سرکاری اور نجی سکولوں میں سہولیات کا فقدان کیوں؟

July 9, 2025
صفحہ اول

پونچھ ڈسٹرکٹ جیل میں جھگڑا شوپیان کا قیدی زخمی

July 9, 2025
صفحہ اول

سکولوں کے اوقات کا جائزہ حکومت نظر ثانی کیلئے تیار

July 9, 2025
تازہ ترینکشمیر

کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق: پولیس

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?