Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

آپریشن سندور:مسعود اظہر کے خاندان کے دس افراد ہلاک

KU Admin
Last updated: May 7, 2025 1:09 pm
KU Admin
Share
2 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
اسلام آباد/کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہرکے خاندان کے دس افراد اور چارقریبی ساتھی ہندوستان کی فوجی کارروائی میں ہلاک ہوگئے ۔یہ افراد بہاول پور کی مسجد سبحان اللہ کے پاس ہی رہائش پزیرتھے جب میزائل اور راکٹ کے ذریعہ اس کو نشانہ بنایاگیا،کیونکہ حکومت ہندکو یہ اطلاع ملی تھی کہ اس عبادت گاہ کو دہشت گرد اپنی پناہ گاہ کےطورپر استعمال کررہے ہیں ۔
غیرملکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق مسعوداظہر نے کہاکہ مرنے والوں میں انکی بڑی بہن اور انکےشوہر کےعلاوہ بھانجہ اور اسکی اہلیہ اور خاندان کےپانچ بچے بھی شامل ہیں ۔جیش محمد کےسربراہ کے قریبی ساتھی اور انکی والدہ بھی ہلاک ہوئی ہیں ۔
ادھر حکومت ہند نے آج کہا کہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کو نشانہ بنانے کے لئے کل رات سرحد پار حملہ ایک نپی تلی ، غیر اشتعال انگیز اور ذمہ دارانہ کارروائی تھی جس کا مقصد دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا اور دہشت گردوں کو ایسی کسی بھی حرکت کے لئے غیر فعال کرنا تھا۔
خارجہ سکریٹری وکرم مسری، کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے آج یہاں نیشنل میڈیا سنٹر میں ملک کو 5 اور 6 مئی کی درمیانی شب 1.05 سے 1.30 بجے تک چلے آپریشن سندور کے بارے میں آگاہ کیا اور اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ کارروائی 25 اپریل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پہلگام حملے سے متعلق جاری بیان کی روح کے مطابق ہے۔
واضح رہے کہ ’ آپریشن سندور‘ میں جس کی قیادت کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کررہے تھے، 25 منٹ کے دوران کالعدم لشکر طیبہ، جیش محمد اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیااور اس میں 80 سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک ہوئے ہیں ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی
برصغیر
جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دئے جانے پر دکھ ہے، حکومت کو عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین

Related

تازہ ترین

عمرعبداللہ کی لوگوں کو عید الضحیٰ کی مبارکباد دی

June 7, 2025
برصغیر

پاکستان دہشت گردی کیخلاف کارروائی کرنے میں ناکام :برلا

June 6, 2025
برصغیر

رجیجو نے اوقاف سے متعلق امید پورٹل کا آغاز کیا

June 6, 2025
برصغیر

۔12ویں برکس پارلیمانی فورم کانفرنس ہندوستان کو میزبانی سونپی گئی

June 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?