عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/وزیر اعظم نریندرمودی نے آج اپنی کابینہ کے اراکین کو فوجی کارروائی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ’ آپریشن سندور‘ کامیاب رہا کیونکہ اس میں پاکستان اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
انھوں نے ملک کے فوجیوں کی کارروائی کوسراہا اور کہاکہ ہمارا مقصدیہ تھا کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ وبرباد کیا جائے ۔وزیر اعظم نے چنددن پہلے ملک کے فوجی سربراہان کو پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کے لیے پورا اختیار دیا تھا۔
کابینہ میٹنگ کے بعد وزیراعظم مودی نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ساتھ ملاقات کی اور انھیں صورت حال سےآگاہ کیا۔
مودی نے فوجی کارروائی سے متعلق اپنی کابینہ کے اراکین کو تفصیلات سے آگاہ کیا
