عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/آپریشن سندورکے تحت پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ملی ٹینٹوں اور ملی ٹینٹوں کے 9 ٹھکانوں پر کیے گئے حملوں کے فوراً بعد، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے متعدد ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں سے بات چیت کی، جن میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر اور وزیر خارجہ مارکو روبیو، برطانوی مشیر جوناتھن پاول، سعودی عرب کے مشیر برائے قومی سلامتی مساعد العیبان، متحدہ عرب امارات کے مشیر اعلیٰ شیخ طحنون، متحدہ عرب امارات کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل علی الشامسی اور جاپان کے مشیر مساتاکا اوکانو شامل تھے۔
روسی قومی سلامتی کے مشیر سرگئی شوئیگو، چین کے وزیر خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ ای، اور فرانسیسی صدر کے سفارتی مشیر ایمانوئل بون سے بھی رابطہ قائم کیا گیا۔
قومی سلامتی کے مشیر نے اپنے ہم منصبوں کو کارروائی کی تفصیلات اور اس کے طریقہ کار سے آگاہ کیا، جسے نپی تلی، غیر اشتعالی اور ذمہ دارانہ کارروائی قرار دیا گیا۔ انہوں نے زور دیا کہ بھارت کا مقصد کشیدگی بڑھانا نہیں ہے، لیکن اگر پاکستان نے کشیدگی بڑھائی تو بھارت سخت جوابی کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔قومی سلامتی مشیر آئندہ دنوں میں بھی اپنے ہم منصبوں سے رابطے میں رہیں گے۔
آپریشن سندور: اجیت دووال کی معتدد ممالک کے ہم منصوبوں سے بات چیت
